اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطین کے نام پر فرقہ وارانہ سازش، تکفیری ملا کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی

اتحاد مسالک ثالثہ کے پلیٹ فارم سے فرقہ واریت کو فروغ دیا جا رہا ہے

شیعیت نیوز: شرپسند اور تکفیری ملا  ابو محمد نے ایک بار پھر ملت تشیع عالمی کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے۔

سوشل میڈیا پہ وائرل ویڈیو کے مطابق ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے تکفیری ملا نے کہا شیعہ  مجسوسی ہیں اور وہ یہودیوں کے ساتھ ہیں۔

شرپسند ملا کا کہنا تھا کہ ایران تو امت کا کبھی دوست ہوہی نہیں سکتا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ تکفیری ملا کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے پاکستان کسی فرقہ وارانہ ماحول کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مظلوم فلسطینیوں کے پاکیزہ خون نے دنیا میں بیداری کی نئی لہر پیدا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تکفیری شرپسندوں کا مسئلہ فلسطین کے نام پر فرقہ وارانہ جلسے

امت مسلمہ بیدار ہوچکی ہے،شیعہ سنی تمام مسالک مسئلہ فسلطین پہ متحد ہوچکے ہیں۔

لاتعلق رہنے والے گروہوں میں شدت پسند تین مسالک کے طبقات نے اب اتحاد مسالک ثالثہ کے پلیٹ فارم سے فرقہ واریت کو فروغ دینے کا بیڑا اٹھالیا ہے۔

تکفیری ملا ابو محمد اسی پلیٹ فارم کی سربراہی کر رہا ہے

اس سے قبل اسی شرپسند گروہ نے ناموس صحابہ بل کے نام پر بھی پاکستان میں کئی اجتماعات کئے ہیں۔

تکفیریت اور فرقہ واریت پہ مبنی متنازعہ بل ملت تشیع کے اتحاد کے باعث کوڑا دان میں جاگرا تو شرپسند تکفریوں نے اب مسئلہ فسلطین سے مسلمانوں میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش تیار کرلی ہے۔

۔پاکستان کے مختلف شہروں میں فسلطین کے نام پہ جلسوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملت تشیع کے خلاف زہر اگلا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں تکفیروں نے اسلام آباد میں ایک جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس میں ملت تشیع کے علاوہ دیگر تین مسالک کے شدت پسند عناصر کو اکٹھا کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button