ہر دہشتگردی کو انڈین ٹیگ لگا کر فائل بند کر نا ناقابل برداشت ہے،غلام عباس

04 دسمبر, 2023 12:58

شیعیت نیوز: ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے ترجمان غلام عباس نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر داخلہ کی مایوس کن پریس کانفرنس شہداء کے لہو پر نمک پاشی ہے۔ ہر دہشتگردی کو انڈین ٹیگ لگا کر فائل بند کر کے دہشت گردوں کو تحفظ دینے کی حکومتی روایت ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پرحالیہ حملوں سے واضح ہوگیا اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے،علامہ علی اکبر کاظمی

ایک بیان میں غلام عباس کا کہنا تھا کہ قاتلوں کی تلاش ریاست کی زمہ داری ہے۔ دیامر عوام کا ریسکیو اور خون کے عطیات دینا قابل تحسین ہے۔ دہشت گردی کیلئے دیامر کی سرزمین کا انتخاب کر کے دیامر کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی ہے۔ تمام شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

6:09 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top