جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی، اسلامی تحریک آج بھی عوام کا اولین انتخاب ہے، علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا کہنا ہے کہ اسلامی تحریک پاکستان آج بھی عوام کا اولین انتخاب ہے، ملک و قوم کی فلاح کے لیے ہمارے کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں، اس ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے عوام اس بار اسلامی تحریک کو ووٹ دیں۔
اسلامی تحریک پاکستان کے ذمہ داران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس ملک کو معاشی بحران اور بدحالی سے نکالنے کے لیے کوئی پالیسی موجود نہیں، مختلف نعروں سے عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے، انہی لوگوں نے سالوں سال حکومت کی لیکن ملک اور عوام کو یہ بدحالی سے نہیں نکال سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں کامیاب خفیہ آپریشنز ، 14 ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گرد گرفتار
جذباتی نعروں سے عوام کی تقدیر نہیں بدل سکتی، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدعنوان حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا جاتا ہے، اس وقت صرف ملک بچانے کی بات نہیں بلکہ دین اسلام کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے۔







