پنجاب بھر میں کامیاب خفیہ آپریشنز ، 14 ملک دشمن تکفیری وہابی دہشت گرد گرفتار
دہشت گردوں سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرینڈ، 4 ای ڈی بم، 5 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔

شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی جانب سے پنجاب بھرمیں دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 14 ملک دشمن تکفیری وہابی دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یہ کارروائیاں لاہور، خوشاب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور اور گجرات میں کی گئیں۔ لاہور سے ٹی ٹی پی اور کالعدم جماعت الاحرار کا اہم کمانڈر گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 3 ہینڈ گرینڈ، 4 ای ڈی بم، 5 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے نام پر فرقہ وارانہ سازش، تکفیری ملا کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی
دہشت گردوں سے 15 حفاظتی فیوز، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رواں ہفتے 588 کومبنگ آپریشنز کے دوران 79 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 25 ہزار 360 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
واضح رہے کہ ملک دشمن بھارتی اور افغانی خفیہ ایجنسیاں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے داخلی ایجنٹوں کو مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہیں، جس کے نتیجے میں آئے روز ملک کے مختلف حصوں میں سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔