لاہور میں نامعلوم افراد نے واردات کی کوشش کی: ایرانی قونصلیٹ ویزہ آفیسر
شیعیت نیوز: تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں ایرانی قونصلیٹ ویزہ آفیسر سے واردات کا معاملہ
نائب ویزہ آفیسر ایرانی قونصلیٹ سید سلیمان حسینی نے تھانہ غالب مارکیٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے
جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میری اہلیہ حمیدہ حسینی اور بیٹی فاطمہ سعادت حسینی اپنی رہائش گاہ سے اوریگا سینٹر جارہی تھیں۔
مین بلیوارڈ گلبرگ پہنچے تو سفید گاڑی نمبرLEA/1472 ان کی گاڑی کے پاس آکر رکی۔
کار سواروں نے ان سے کہا کہ اپنے بیگ کو چیک کرواؤ جب انکو شناخت کا کہا گیا تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکے
انہوں نے بیگ چھننے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے لوگوں کے جمع ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے
یہ بھی پڑھیں:لاہور :امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج، فضامردہ باد اسرائیل کے نعروں سے گونج اٹھی
ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل درخواست موصول ہونے پر فوری ایرانی قونصلیٹ پہنچ گئے۔
انہوں نے سید سلیمان حسینی سے ملاقات کی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
مختلف ٹیمیں ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں بہت جلد وہ حراست میں ہوں گے۔
ایرانی سفارت کاروں کو 90 کی دہائی میں فرقہ وارانہ واقعا ت میں قتل بھی کیا گیا جس باعث ایران پاکستان تعلقات میں تعطل بھی رہا۔







