اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان بھر میں ایام شہادت دختررسولؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کی مناسبت سے مجالس کا سلسلہ جاری

واضح رہے کہ جناب سیدہ فاطمہ زہراؑ کی شہادت کی تاریخ کی دونوں روایات یعنیٰ 13 جمادی الاول اور 3 جمادی الثانی کے درمیان ایام عزائےفاطمیہ کا سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے دنیا بھرمیں رائج ہے اور ہر گذرتے برس اس میں مزید اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اب پر گذرتے سال ان ایام کو محرم وصفر کی طرح منایا جارہا ہے ۔

شیعیت نیوز: ایام ِ شہادت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں کے مختلف مساجد و امامبارگاہوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی میں مرکزی 5 روزہ مجالس عزا کا سلسلہ بعد نماز مغربین نشترپارک کراچی میں جاری ہے جس سے علامہ سید علی رضا رضوی خطاب کررہے ہیں، بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی میں علامہ نصرت عباس بخاری صاحب خطاب کررہے ہیں، اس کے علاوہ مختلف امام بارگاہوں میں بھی مجالس عزا کا سلسلہ بھرپور عقیدت واحترام کے ساتھ جاری ہے جس میں ہزاروں خواتین ومرد عزادار شدید سرد موسم کے باجود بھر پور شرکت کو یقینی بنا رہے ہیں۔

امامبارگاہ امام رضاؑ میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، امامبارگاہ سید آباد میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ علی حسنین حسینی، مسجد خاتم الانبیاء میں علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی، امامبارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاؤن میں علامہ محمد کاظم بہجتی جبکہ دیگر مقامات پر دیگر علماء مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ خواتین کیلئے بھی جگہ جگہ خصوصی مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کا مشاورتی اجلاس، آئندہ الیکشن میں برادری سے امیدوار لانے پر اتفاق

مختلف مقامات پر مجالس عزاء کے دوران علمائے کرام بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مظلومیت اور دین اسلام کیلئے انکی خدمات کا تذکرہ کر رہے ہیں، جبکہ بعض مقامات پر علمائے کرام معاشرتی مسائل سے متعلق موضوعات پر گفتگو کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جناب سیدہ فاطمہ زہراؑ کی شہادت کی تاریخ کی دونوں روایات یعنیٰ 13 جمادی الاول اور 3 جمادی الثانی کے درمیان ایام عزائےفاطمیہ کا سلسلہ گذشتہ کئی سالوں سے دنیا بھرمیں رائج ہے اور ہر گذرتے برس اس میں مزید اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اب پر گذرتے سال ان ایام کو محرم وصفر کی طرح منایا جارہا ہے ۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button