مقبوضہ فلسطین

غزہ میں پناہ گزینوں کے کیمپ میں بیماریاں پھوٹ پڑیں

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ  کے ترجمان محمد عدنان ابو حسنہ نے الجزیرہ  ٹی وی کو شمالی غزہ میں دیکھے گئی صورتحال کو بیان کیا ہے۔

غزہ میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ میں، لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات بھی بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔

آج 100 ٹرک شمالی غزہ میں داخل ہوئے اور پانی کو صاف کرنے والے کچھ پلانٹس کو ایندھن فراہم کیا گیا۔

تاہم، غزہ کے لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کم از کم 200 ٹرکوں کی ضرورت ہے۔

جو لوگ کیمپ میں  ہیں ان کی صحت خراب ہے اور پناہ گاہوں میں مختلف  بیماریوں کے پھیلنے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حماس نے اپنا لوہا منوا لیا ، صیہونی ذرائع ابلاغ کا اعتراف

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ابھی کچھ دیر پہلے مغربی کنارے میں مختلف علاقوں پر حملے شروع کئے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ابھی کچھ دیر پہلے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں پر حملے شروع کئے ہیں۔

جنین کے اطراف میں واقع یعبد کالونی پر صیہونی فوجیوں کے حملے میں دو فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف بیت المقدس کی کالونی الشیخ جراح اور قلقیلیہ شہر پر بھی صیہونی فوجیوں کے حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

دریں اثنا، فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق رام اللہ کے مغرب میں واقع بیتونیا کالونی میں غاصب صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم ایک فلسطینی شہید ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے رام اللہ کے مفرب میں واقع دیر عمار کیمپ پر حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو زخمی بھی کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق فلسطینیوں اور غاصب فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں اور صیہونیوں نے فائرنگ بھی کی ہے۔

واضح رہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک مغربی کنارے میں دو سو تیس سے زیادہ فلسطینی صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button