5ماہ سےجبری طور پر لاپتہ 2 شیعہ جوان عزادار بازیاب ، جیل منتقل

26 نومبر, 2023 19:31

شیعیت نیوز: شہر قائد سے گذشتہ 5 ماہ سے جبری طور پر لاپتہ 2شیعہ عزادار نوجوان بازیاب ، سی ٹی ڈی نےدونوں جبری لاپتہ جوانو ں کی دہشت گردی اور ناجائز اسلحے کی برآمدگی کے  کیس میں گرفتاری ظاہر کردی ۔ سی ٹی ڈی نے جبری لاپتہ عزادار سید رضا احمد جعفری اور خرم علی کاظمی  کو جیل منتقل کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں کراچی  سے جبری طور پر لاپتہ  شیعہ عزاداروں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار ظاہر کرکے جیل منتقل کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شہید علی ناصر صفوی، غیرت و حمیت کا پیکر

سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے تینوں جوانوں پر غیر قانون اسلحے برآمد کیئے جانے اور ٹارگٹ کلنگ کی پلاننگ جیسے بھونڈے اور من گھڑت الزامات عائد کیئے ہیں، واضح رہےکہ  دونوں جوانوں کی گرفتاری کے بعد شہر بھر میں بے گناہ شیعہ جوانوں کے گھروں پر بلاجواز چھاپوں کا ایک نارکنے والا سلسلہ شروع کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل مزید 5 شیعہ جبری لاپتہ جوانوں کی بھی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری ظاہر کرکے جیل بھیج دیا گیا تھا، خدا جلد کازبین کو انکے انجام تک پہنچا کر صادقین کو باعزت رہائی عطا کرے گا ۔انشاءاللہ آمین

پاکستان میں شیعہ لاپتہ افراد کا معاملہ گذشتہ کئی سالوں سے حل طلب ہے۔

انسانی حقوق کی وزیر سمیت متعدد حکومتی وزراء سے شیعہ سیاسی مذہبی شخصیات کے وفود نے ملاقات میں اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے مذاکرات کی کوشش کی ہے، کئی نوجوانوں کو چند سال اور کئی افراد کو چند ماہ بعد بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

ان میں سے چند ایسے بھی لاپتہ افراد ہیں، جن کی گرفتاری کو ظاہر کیا گیا اور ریاست کی طرف سے عائد کردہ الزام کی بنیاد پر سزا بھی سنائی گئی، جس پر مذاکراتی ٹیم کی طرف سے کوئی اعتراض بھی نہیں کیا گیا۔

چند نوجوان ایسے بھی ہیں، جن کی جوانی کا وقت کسی تاریک کال کوٹھری میں اذیت ناک تشدد کے دوران گزرتا جا رہا ہے۔

ان کے پیارے دوہری اذیت کا شکار ہیں، ایک طرف وہ اپنے پیاروں کی خیریت جاننا چاہتے ہیں، دوسری طرف ان کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا ہے۔

 ٹویٹر پر احتجاجی مہم میں بہت سے صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ پاکستان میں آئین بھی موجود ہے، جس کی بالادستی کا ذکر سننے کو ملتا ہے، یہاں قانون بھی ہے، عدالتیں بھی ہیں، اگر لاپتہ افراد نے جرم کیا ہے تو عدالتوں میں کیوں نہیں پیش کیا جاتا ہے۔؟

3:15 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top