اہم ترین خبریںپاکستان

آئندہ الیکشن میں امریکی ایجنٹوں کو شکست دیکر فلسطینیوں کا بدلہ لیں گے، علامہ را جہ ناصر عباس جعفری

لاہور کے عوام نے  ثابت کردیا کہ آپ  مظلوموں کے ساتھ ہیں

شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  کراچی اور اسلام آباد کے  بعد لاہور میں دوسرا بڑا اجتماع کا انعقاد ہوا۔

لاہور کے تاریخی مال روڈ پہ حمایت فسلطین مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

فضا پانچ گھنٹے تک لبیک یا غزہ کی صداوں سے گونجتی رہی ۔

مارچ کا آغاز پنجاب اسمبلی کے سامنے سے شروع ہوا اور اختتام امریکی سفارت خانہ کے سامنے ہوا۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بیانیے کی جنگ ہار گیا ہے۔

آج دنیا امریکہ اسرائیل کے مظالم بربریت کے خلاف باہر نکل رہے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ  لاہور کے عوام نے  ثابت کردیا کہ آپ  مظلوموں کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مجلس وحدت مسلمین کا لاہور کی تاریخی مال روڈ پر تاریخ ساز فسلطین مارچ

گریٹر اسرائیل اور ڈیل آف سینچری ناکام ہو چکی ہے تیسرا کارڈ نارملائیزیش کا کھیلا گیا حماس کی مزاحمت نے آج اس بات کو واضح کر دیا جو بھی قاتل رجیم کے ساتھ ہے وہ ظالمین میں سے ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ  فلسطینی دو ریاستی حل کو نہیں  مانتے ہیں اسرائیل بھی صرف اپنا وجود چاہتا ہے  لیکن نہیں معلوم ہمارے حکمران کس منہ سے کس سے پوچھ کر یہ بیانیہ چلا رہے ہیں۔

 بانی پاکستان قائد اعظم نےکہا تھا اسرائیل ناجائیز ریاست ہے ۔

پاکستان میں اسرائیل کے۔لئے کام کرنے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ آئندہ الیکشن میں امریکی ایجنٹوں کو شکست دیکر فسلطینیوں کا انتقام لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button