مجلس وحدت مسلمین کا لاہور کے تاریخی مال روڈ پر تاریخ ساز فلسطین مارچ

26 نومبر, 2023 11:50

 شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام  کراچی اور اسلام آباد کے  بعد لاہور میں دوسرا بڑا اجتماع کا انعقاد ہوا۔

لاہور کے تاریخی مال روڈ پہ حمایت فسلطین مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

فضا پانچ گھنٹے تک لبیک یا غزہ کی صداوں سے گونجتی رہی ۔

مارچ کا آغاز پنجاب اسمبلی کے سامنے سے شروع ہوا اور اختتام امریکی سفارت خانہ کے سامنے ہوا۔

مارچ کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری  نے کی۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث علامہ ضیاللہ شاہ بخاری،صدر آئی ایس او برادر حسن عارف،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزاراحمدنعیمی،مرکزی رہنماجمعیت علمائے پاکستان پیر صفدر گیلانی، سمیت سیاسی سماجی شخصیات بھی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے امریکن قونصلیٹ شملہ پہاڑی پہنچے اور جلسہ عام سے خطاب کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاکہنا تھا کہ لاہور میں تاریخ ساز مارچ نے ثابت کردیا کہ پاکستانیوں کا دل مظلوم فسلطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام آزادی فلسطین مارچ آج ہوگا، قومی مذہبی قیادت شریک ہوگی

مارچ میں خواتین اور بچے بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کے تاریخ ساز مارچ نے ثابت کردیا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

فسلطینی عوام کی مظلومانہ جدوجہد نے اسرائیل کو شکست دے دی۔

جنگ بندی میں فلسطینیوں کی رہائی اہل فلسطین کی جیت ہے فلسطینی عوام ایسے دور میں داخل ہوچکی ہے کہ آزادی فلسطین کے لئے قریب تر ہو رہی ہے۔

حالیہ دنوں رونما ہونے والے حوادث اور امریکہ سمیت اسرائیل اور تمام پشت پناہ قوتوں کی شکست نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عزت کا راستہ صرف اور صرف مزاحمت کا راستہ ہے۔

6:12 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top