اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام آزادی فلسطین مارچ آج ہوگا، قومی مذہبی قیادت شریک ہوگی

انکا مزید کہنا تھا کہ مارچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ان شا اللہ پرامن مارچ کے ذریعے پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام آزادی فلسطین مارچ آج پنجاب اسمبلی سے امریکن قونصلیٹ کی جانب ہوگا۔ مارچ کا آغاز دوپہر دو بجے فیصل چوک پنجاب اسمبلی سے ہوگا۔ اور اختتام امریکن قونصلیٹ شملہ پہاڑی کے سامنے ہوگا۔مارچ کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس کریں گے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ،سربراہ متحدہ جمعیت اہلحدیث علامہ ضیاللہ شاہ بخاری،صدر آئی ایس او برادر حسن عارف،سربراہ جماعت اہل حرم مفتی گلزاراحمدنعیمی،مرکزی رہنماجمعیت علمائے پاکستان پیر صفدر گیلانی، سمیت سیاسی سماجی شخصیات بھی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے امریکن قونصلیٹ شملہ پہاڑی پہنچیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کامددگار ایک بھی سُنی ملک نہیں ،مفتی فضل ہمدرد کا جاوید چودھری کو کرارا جواب

مارچ میں خواتین اور بچے بھی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ آج کا آزادی فلسطین مارچ تاریخ ساز ہوگا۔ عامۃ الناس مارچ میں شرکت کرکے اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ پنجاب اسمبلی اور لاہور پریس کلب کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہ مارچ کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ان شا اللہ پرامن مارچ کے ذریعے پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ فلسطینی اکیلے نہیں ہیں، لیکن مسلمانوں کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے وگرنہ عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button