اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری میں القسام کے اہم کمانڈر خلیل حامد خراز شہید

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے کل منگل کے روز جنوبی لبنان میں صیہونیوں کے حملے میں اپنے ایک کمانڈر خلیل حامد خراز کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم اپنے فلسطینی عوام اور اپنی عرب اور اسلامی قوم کے مجاہد رہنما خلیل حامد خراز ’’ابو خالد‘‘ کی اسرائیلی بمباری میں شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 7 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

وہ منگل 21 نومبر 2023 کو جنوبی لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کی ایک ٹارگٹ کلنگ کارروائی میں شہید ہوگئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید کمانڈر خلیل ’’ابو خالد‘‘ نے اندرون و بیرون ملک مزاحمت کی حمایت اور مدد کے لیے کام کیا اور کئی محاذوں پر اپنا جہادی مشن انجام دیا۔

اس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ بہادر اور دلیر تھا، خود کو خدا کی راہ میں وقف کر چکا تھا اور کئی دہائیوں سے جہاد کے تمام شعبوں میں موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں : یونیسیف نے غزہ پٹی بچوں کیلئے دنیا کا خطرناک ترین مقام قرار دیدیا

گذشتہ روز جنوبی لبنان میں شعیتیہ کے علاقے میں ان کی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کےنتیجے میں گاری میں موجود چار جوان شہید ہوگئے۔

مقامی پریس ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی میزائل نے ایک کار کو نشانہ بنایا جس میں چار نوجوان سوار تھے، جس کے نتیجے میں وہ جل گئی اور اندر موجود افراد شہید ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button