اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان چار روزہ جنگ بندی کا اعلان

شیعیت نیوز: بدھ کی صبح حماس نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ غزہ میں چار روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کے طویل اور پیچیدہ مراحل کے بعد غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ غزہ میں چار روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تنظیم کے مطابق اس مدت میں صہیونی حکومت غزہ پر حملے نہیں کرے گی۔ تنظیم نے کہا ہے کہ مصر اور قطر کی انتھک کوششوں کے بعد جنگ بندی عمل میں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پرقتل عام جاری، 1,354 اجتماعی قتل، کل شہداء کی تعداد 14,128 ہوگئی

غزہ میں جنگ بندی کے بعد شہر کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران حماس کی قید میں موجود 50 اسرائیلی عورتوں اور بچوں کو آزاد کیا جائے گا جبکہ دوسری اسرائیل 150 فلسطینی عورتوں اور بچوں کا آزاد کرے گا۔

ان چار دنوں کے دوران جنوب میں صہیونی جہازوں کی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ معاہدے کے مطابق صہیونی فورسز ان چار دنوں کے اندر غزہ میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی مخالفت کیوں کی؟سینیٹ نے صدر ِپاکستان سے استعفیٰ مانگ لیا

تنظیم نے واضح کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود ہمارے ہاتھوں میں اسلحہ ہوگا اور القسام کے جوان فلسطین کا دفاع کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہوں گے۔

اس سے پہلے صہیونی ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لئے پانچ روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button