کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار غلام مرتضیٰ شہید
شیعت نیوز: کوئٹہ کے علاقے ہنہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا
اور موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق پیر کی صج کو ہنہ بائی پاس پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس اہلکار کو شہید کردیا ۔
پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوع پرپہنچ کر لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا
جہاں ان کی شناخت کانسٹیبل غلام مرتٖضی کے نام سے ہوئی ہے
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=655016
پولیس کے مطابق یہ واقعہ آج صبح ہنہ بائی پاس پر اس وقت پیش آیا
جب کانسٹیبل غلام مرتضٰی گھر سےزرغون آباد تھانے کی جانب موٹرسائیکل پر ڈیوٹی کرنے جارہے تھےکہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے باعث پولیس کانسٹیبل غلام مرتضٰی موقع پرشہید ہوگئے۔
واقعہ کے نامعلوم ملزمان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش شروع کردی ہے۔







