57 اسلامی ممالک کے واحد حافظ و عالمِ قرآن آرمی چیف جنرل عاصم منیر پہ پوری قوم کو فخر ہے۔علامہ حسین اکبر

شیعیت نیوز: اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ معروف ممتاز عالم دین ڈاکٹر محمد حسین اکبرنے آرمی چیف سے ملاقات کے تناظر میں "اسلام ٹائمز "کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر پہ پوری قوم کو فخر ہے۔
دنیا کی 57اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہوں میں سے یہ واحد سربراہ ہیں جو حافظ قرآن بھی ہیں صرف حافظ قرآن ہی نہیں عالم قرآن بھی ہیں ۔
قرآنی آیات سے استدالال کرنا اجتہاد کرنا اور پھر اسے عملی طور پہ نافذ کرنا اور پھر اسے علمائے کرام کے سامنے بیان کرنا یہ انکا خاص خاصا ہے یہ انفرادی صلاحیت ہے جو کسی فوج کے سربراہ میں نہیں ہے۔
علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر اسلامی نظریاتی کونسل، متحدہ علماء بورڈ پنجاب، قرآن بورڈ پنجاب سمیت متعدد سرکاری کمیٹیوں کے سینیئر رکن اور ادارہ منہاج الحسینؑ کے سربراہ ہیں۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گذشتہ دنوں ملک بھر کے علماء و مشائخ کیساتھ ایک نشست کی۔
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=655016
اور ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں علامہ محمد حسین اکبر کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاآرمی چیف نے فرمایا کہ افغانستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے
لیکن افغانستان 75سال میں بھی ہم سے کبھی راضی نہیں ہوا۔ہماری ٹریڈ کو 7 ارب کا نقصان ہوا ۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا وہ سرگودھا کا کینو پالش کرکے افغانستان لے جاتے ہیں اور وہاں جاکرکہتے ہیں یہ ہمارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانیوں کی تمام جائیدادیں ضبط کریں گے۔