مشرق وسطی

شام میں امریکی فوجی چھاؤنی الکونیکو گیس فیلڈ پر حملہ

شیعیت نیوز: پریس ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی شام میں الکونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی چھاؤنی پر ایک بار پھر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی شام کے صوبے دیرالزور کے شمالی مضافاتی علاقے میں واقع الکونیکو گیس فیلڈ میں امریکی فوجی اڈے کے مقام پر کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں انڈونیشیا کے اسپتال پر صیہونی حکومت کا حملہ، آٹھ شہید

اس سے قبل مشرقی شام میں التنف میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ ہوا تھا۔ ابھی امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ ابھی تک کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔

تاہم اس سے قبل کئی بار عراق کی اسلامی استقامت کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر کئے جانے والے ڈرون اور راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول کی جاتی رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مغربی ممالک کے سربراہان نسل پرستی کی حمایت کر رہے ہیں، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

امریکہ کی حمایت سے فلسطینیوں اور خاص طور سے غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف ہونے والے وحشیانہ صیہونی حملوں کے بعد عراق کی اسلامی استقامت نے امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ علاقے میں اس کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button