مقبوضہ فلسطین

اقوام متحدہ اسرائیلی جنگی مجرمین پر مقدمہ چلائے، حماس کے رکن اسامہ حمدان

شیعیت نیوز: حماس کے رکن اسامہ حمدان نے اتوار کی ایک تقریر میں کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی جنگی مجرمین پر مقدمہ چلایا جائے۔

ارنا کے مطابق اسامہ حمدان نے کہا کہ صیہونی دشمن نے حالیہ چند دنوں کے دوران غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے لئے اپنے جرائم کی شدت بڑھا دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ یہ صیہونی دشمن تھا جس نے سات اکتوبر کو ایک تقریب پر جس میں 4 ہزار لوگ موجود تھے، حملہ کیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم امریکی حکومت اور جو بائيڈن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صیہونی حکومت اور اس کے جرائم کی حمایت اور جانبداری پر نظر ثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ ہولوکاسٹ: 5500 بچوں 3550 خواتین سمیت 13,000 فلسطینی شہید

اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم رفح پاس کھولے جانے اور انسانی گزرگاہیں بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حماس کے رکن اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم اسی طرح صیہونیوں کے حامی یورپی ملکوں سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اس حکومت کی حمایت بند کردیں۔

فلسطین کی اسلامی حریت پسند تحریک حماس کے رکن نے کہا کہ ہم سلامتی کونسل اور اسلامی تعاون تنظیم، او آئی سی بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے فیصلے کے مطابق رفح پاس کھلوائے۔

حماس کے رکن اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیلی حکومت نے غزہ میں بہت سے گھروں کو یہ سمجھتے ہوئے بمباری کرکے مسمار کردیا کہ اس میں جنگی قیدی ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں صیہونی دشمن رکاوٹ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button