اہم ترین خبریںیمن

یمن کی نیوی فورسز نے ایک اسرائیلی بحری جہاز گیلکسی لیڈر کو کنٹرول میں لے لیا

شیعیت نیوز: عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی بحری جہاز گیلکسی لیڈر بحیرہ احمر میں لاپتہ ہوگئی ہے۔

اس خبر کے جاری ہونے کے کچھ ہی دیر بعد المیادین نے ایک آگاہ ذریعے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یمن کی نیوی فورسز، بحیرہ احمر میں ایک صیہونی بحری جہاز کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

المیادین ٹی وی چینل کے مطابق لاپتہ ہونے والے صیہونی بحری جہاز کا نام گیلکسی لیڈر ہے جس میں عملے کے 22 افراد سوار تھے۔ اس بحری جہاز میں سوار 52 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

المیادین نے مزید بتایا کہ اس بحری جہاز کے عملے اور تمام سوار افراد سے اُن کی شناخت جاننے کے لئے تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ جواد نقوی کے عمران خان پر سنگین الزامات،سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

میڈیا میں اس رپورٹ میں آنے کے بعد صیہونی حکومت کے کسی بھی عہدیدار نے اس خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے، صیہونی حکومت نے اس خبر کی ابھی تک کوئی تردید یا تصدیق جاری نہیں کی۔

دوسری جانب میڈیا میں اس خبر کے آنے کے بعد یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ کچھ ہی دیر میں یمن کی مسلح افواج ایک اہم بیان جاری کریں گی۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے اس امر پر زور دیا تھا کہ اسرائیل کے جھنڈے کے حامل بحری جہاز اور صیہونی کمپنیوں کی ملکیت والے بحری جہاز یمن کی مسلح افواج کے نشانے پر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button