ایرانیوں اور عراقیوں کا کچھ کرنے کاموڈنہیں تو پاکستانیوں کو فلسطین جانے کا راستہ دیں،علامہ جواد نقوی کا حیران کن بیان
شیعیت نیوز:تحریک بیداری کے سربراہ علامہ جواد نقوی نے لاہور میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام غزہ مارچ میں خطاب میں پرجوش خطاب خطاب میں کہا ہے کہ
امیر جماعت اسلامی سراج الحق جہاد کے فتویٰ کا اعلان کریں۔
جیسے ایران میں القدس برگیڈ ہے ایسے ہی پاکستان سے القدس برگیڈ کا اعلان کیا جائے۔
مقاومت اور مزاحمت میں اب پاکستان کا بھی نام لکھ لیں۔
علامہ جواد نقوی نے کہا کہ ایرانیوں اور عراقیوں سے کہتا ہوں اگر تمہارا کچھ کرنے کا موڈ نہیں ہے تو ہمیں راستہ دیں پاکستان کے عوام اسی جلسہ سے فلسطین جانے کو تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سفارتکار کی غیر سفارتی سرگرمیاں،ملک سے بے دخل کیا جائے ،ناصر عباس شیرازی کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں اور عورتوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا میں یہاں سے اعلان کرتا ہوں کہ ہمیں کربلا کے شہدیوں کی قسم ہے ایک ایک بچے کا انتقام لیں گے۔
علامہ جواد نقوی نے کہا غزہ میں جنگ جاری ہے اور کچھ پاکستانی صہیونیوں کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
او آئی سی کے اجلاس میں خواص نے فلسطین کا نام تک نہیں لیا یہ ایک منحوس فیصلہ دن تھا۔







