امریکی سفارتکار کی غیر سفارتی سرگرمیاں،ملک سے بے دخل کیا جائے ،ناصر عباس شیرازی کا مطالبہ

شیعت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ
امریکی سفارتکار ڈونلڈ بلوم کی پاکستان میں سرگرمیاں اس انداز سے ہیں جیسے کسی کی مقبؤضہ ملکیت میں ہوتی ہیں
کسی بھی دوسرے ملک کی ایسی سرگرمیاں پاکستان میں نہیں ہیں۔
ڈونلڈ بلوم کی سابق سرگرمیوں کی بنیاد پہ ریاست کو ناپسندیدہ شخص قرار دیکر ملک سے نکال دینا چاہئے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے رجیم چینج اور آنے والا الیکشن سب اسی کی مانیٹرنگ میں ہورہا ہے۔
الیکشن کمیشن،آئی جی آفس اور گورنرز سےملاقاتوں ے ظاہر ہوتا ہے جیسے وہ اپنی ملکیت کا جائزہ لے رہا ہے۔
گلگت اور گوادر میں بھی دورے کروائے گئے نواز شریف سے ملاقات بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔
ناصر عباس شیرازی کاکہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کی پاکستان میں مشکوک سرگرمیاں ایک اور بیرونی مداخلت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654899
پاکستان کے عوام ووٹ سے اس الیکشن انجینئرنگ کو رجیکٹ کریں گے کیونکہ پاکستان کے عوام ملک کی محرومیوں کا ذمہ دار امریکہ کو سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن صرف نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف فیصلہ نہیں دے گا بلکہ امریکی رجیم کے خلاف بھی اہم قدم ثابت ہوگا۔
ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کو اس معاملہ میں شٹ اپ کال دے کیونکہ ملک کی آئیڈیالوجی کے خلاف عمل ہے۔
ڈونلڈ بلوم کی غیر سفارتی سرگرمیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔