شکست خوردہ اسرائیل زیادہ دیر تک جنگ جاری نہیں رکھ سکےگا،ناصر عباس شیرازی
شیعیت نیوز: مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر ناصر عباس شیرازی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ وہ ٹیکنالوجی میں ایک ناقابل شکست طاقت ہے 40کلومیٹر لمبی غزہ کی پٹی کو آسانی سے ایک دو روز میں فتح کرلیں گے۔
لیکن اسرائیل ابھی تک اپنے معین اہداف میں ناکام ہوا ہے۔
نیتن یاہو نے غزہ کو اپنے قبضہ میں کرنے کا اعلان کیا تھا مگر وہ اپنے اس دعویٰ میں بھی بُری طرح ناکام ہوئے ہیں۔
ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں تو صیہونیوں کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں لیکن فلسطین میں ایک سو افراد بھی ایسے نظر نہیں آئیں گے جو حماس یا مزاحمتی گروہوں کے خلاف بیان دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہفسلطینی عوام کی قربانیوں نے اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654930
پوری دنیا میں مسئلہ فلسطین اس وقت اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے.
آئندہ دنوں میں مقاومت مزید طاقتور اور اسرائیل کمزور ہوگا اسرائیل زیادہ دیر تک جنگ جاری نہیں رکھ سکے گا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے عوام اور فوج اس کیلئے تیار بھی نظر نہیں آتے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنی نااہلی پہ پردہ ڈالنے کیلئے ایڈونچرز کئے ہیں۔
وہ ایک وحشی اور ذہنی مریض ہے اس لیے وہ اسرائیلی خواتین کے ساتھ تصویریں بھی بنواتا ہے اور وحشانہ حملوں میں ملوث ہے۔
ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنی ناکامی سے بچنے کیلئے وحشانیہ حملے کئے اپنی ملٹری مائٹ اور انٹیلی جنس میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔







