الیکشن میں ہمارا سیاسی اتحاد پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہوگا، ترجمان مجلس وحدت مسلمین

شیعت نیوز: ہم الیکشن میں اپنے اسی بیانیہ پہ قائم ہیں جو بھی ہمارے بیانیہ کے ساتھ ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی نے ایک انٹرویو میں کیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ابھی اپنے بیانیہ پہ قائم ہیں ہمیں توقع ہے وہ اپنے بیانیہ پہ قائم رہیں گے جس میں امر موجود ہے کہ پاکستان کی فارن پالیسی خود مختار ہوگی۔
پاکستان کو حقیقی جمہوریت کا سفر طے کرنا چاہئے۔پی ڈی ایم الیکشن انجینرنگ کی خواہش رکھتے ہیں وہ جانتے ہیں عوام ان کے ساتھ نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654930
انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں جس کیلئے ووٹ ڈالا جائے اسی کیلئے نکلے۔
سیاسی تنظیموں پہ اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم نے جو ان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ہم اس سے ہٹ جائیں گے۔
ہم اپنے کمٹمنٹس پہ قائم ہیں۔