فلسطینی شہداءکی یاد میں چراغاں، کل بروز اتوار نشترپارک کراچی میں بڑا عوامی اجتماع منعقد ہوگا

18 نومبر, 2023 12:12

شیعیت نیوز: شہر قائد میں حامیان مظلومین فلسطین پاکستان کے زیر اہتمام شہداء فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی پریس کلب کے سامنے چراغاں کا اہتمام کیا گیا۔ چراغاں کے موقع پر مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، مولانا سید حیدر عباس عابدی، مولانا سید صادق رضا تقوی سمیت دیگر علماء کرام نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ چراغاں کے موقع پر علماء کرام سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے فلسطینی شہداء کی یاد میں چراغ روشن کئے۔ اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج صہیونی اسرائیل دنیا بھر میں تنہا ہو چکا ہے، امریکا، مغربی ممالک میں بھی عوام مظلوم فلسطینیوں کے حق میں اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر آ چکے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ بدترین صہیونی اسرائیلی جارحیت کے باوجود غزہ سمیت فلسطین استقامت و ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے، مظلوم فلسطینی آج بھی نواسہ رسولؐ حضرت امام حسین علیہ السلام کے اس عظیم الشان نعرے ’ھیھات منا الذلة‘ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم شہادتوں دینے کیلئے تہار ہیں، جان و مال سمیت ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تہار ہیں، لیکن کسی بھی صورت ہمیں ذلت و رسوائی قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکی وبرطانوی سازشوں کے زد پر، سفراء کی اعلیٰ سیاسی قیادتوں سے ملاقاتوں میں تیزی

علماء کرام نے کہا کہ ایک طرف تو غزہ میں معصوم بچوں، خواتین، بزرگوں، جوانوں کا خون بہایا جا رہا ہے تو دوسری جانب سعودی عرب میں ناچ گانے کے پروگرامات ہو رہے ہیں، متحرہ عرب امارات صہیونی اسرائیلوں کو تمام تر سہولیات کے ساتھ شہریت دے رہا ہے، بہت جلد فلسطین کی حامی عوام کا سیلاب اسرائیل کے حامی خائن مسلم و عرب حکمرانوں کا اقتدار بہا لے جائے گا۔ علماء کرام نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی نابودی تک صہیونی اسرائیل و اس کے حواری ممالک کے مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھا جائے۔ علماء کرام نے 19 اکتوبر کو نشترپارک کراچی میں منفرد و عظیم الشان احتجاج کا اعلان بھی کیا، جس میں ہزاروں اہلیان کراچی پانچ ہزار سے زائد غزہ کے معصوم شہید بچوں کے ساتھ تجدید عہد کرینگے، ہزاروں کفن پوش پاکستانی معصوم بچے ٹیبلو پیش کرتے ہوئے اپنے فلسطینی بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کرینگے، جبکہ شہداء فلسطین کو اسکاؤٹس سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ اجتماع میں شیعہ قائدین بھی خطاب کرینگے۔

1:56 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top