اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان امریکی وبرطانوی سازشوں کے زد پر، سفراء کی اعلیٰ سیاسی قیادتوں سے ملاقاتوں میں تیزی

جس شخص اور جماعت سےقوم کو امیدیں وابستہ تھیں اس لیڈر عمران خان کو سازش کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا اور اس کی پارٹی تحریک انصاف کو کھڈے لائن لگادیا گیا ہے

شیعیت نیوز: جیسے جیسےقومی انتخابات کا وقت قریب آرہا ہےپاکستان میں امریکی اور برطانوی سفیر کی فعالیت اورغیر سفارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے، پاکستان میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اوربرطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونےنے گذشتہ دو روز میں پاکستان کی تمام بڑی قومی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نےاسلام آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین جبکہ رائیونڈ محل میں سابق وزیر اعظم اور سربراہ مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے ۔ جبکہ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونےنے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں سابق صدر وشریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے ۔

آصف زرداری نے دوران ملاقات غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لئے برطانیہ سے مصالحتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ملاقات میں سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان ملاقات کے موقع پرسینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او ملتان کا آزادی فلسطین مارچ، فضاءامریکااسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے میاں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی شرکت کی۔ قائد مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

محمد نواز شریف نے بے گناہ فلسطینیوں کی حالت زار کا معاملہ اٹھایا جو غزہ کے گرد اندھا دھند اسرائیلی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے بے دردی سے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے فوری طور پر دشمنی کے خاتمے اور لوگوں کو انسانی اور طبی امداد کی فوری فراہمی پر زور دیا۔

قائد مسلم لیگ (ن) نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے تاکہ ملک کو آج جن بے شمار مسائل کا سامنا ہے ان سے نکالا جا سکے۔ امریکی سفیر نے مسلم لیگ (ن) کے راہنما کے ساتھ امریکی ترجیحات کا تبادلہ کیا اور ملاقات کے دوران بے تکلفانہ اور خوشگوار تبادلہ خیال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مدرسے کے 15 نابالغ طلبہ کے جنسی استحصال کے الزام میں کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 معلم گرفتار

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے استحکامِ پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین سے ملاقات میں اسحاق خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے، ملاقات میں پاک امریکا تعلقات، معاشی اصلاحات اور آئندہ عام انتخابات پر بات چیت کی گئی۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ آئی پی پی عام انتخابات کے لیے تیار ہے، بھرپور انداز میں انتخابی اور سیاسی سرگرمیاں شروع کر چکے ہیں۔ امریکی سفیر نے پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کے استحکام کے لئے اپنے بھر پور عزم کا اظہار کیا۔

آخری خبریں موصول ہونے تک شیعیت نیوز کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملتان میں گیلانی ہاؤس میں سابق وزیرِاعظم یوسف رضا گیلانی سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی سفیر نے یوسف رضا گیلانی، رفیق بروانہ اور دوست محمد کھوسہ سے ملاقات کی۔ یوسف رضا گیلانی نے ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام لایا جا سکتا ہے۔ سابق وزیرِاعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سفیر نے عام انتخابات کے منظر نامے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی امریکی و برطانوی لابی اپنے مذموم عزائم کی تکمیل اور اپنی کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی کوششوں کیلئے سرگرم ہوچکی ہے ،ہر سیاسی جماعت امریکی اور برطانوی بوٹ پالشی کرکے اقتدار پر قبضے کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہے،  بدقسمتی سے ہمارا وطن گذشتہ 70 برسوں سے جس امریکی غلامی کا شکارہے اس کے خاتمے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ، جس شخص اور جماعت سےقوم کو امیدیں وابستہ تھیں اس لیڈر عمران خان کو سازش کے تحت جیل میں ڈال دیا گیا اور اس کی پارٹی تحریک انصاف کو کھڈے لائن لگادیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button