اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیلی طیاروں کی بلاطہ کیمپ میں بمباری ، 5 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: ہفتے کی علی الصبح غرب اردن کے شمالی شہر نابلس شہرکے مشرق میں واقع بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید ہو گئے۔ اس حملے میں شہادتوں کے بعد کے بعد مغربی کنارے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہو گئی۔

مقامی ذرائع نے اشارہ دیا کہ بلاطہ پناہ گزین کیمپ کے مرکز میں مارکیٹ اسٹریٹ پر فتح تحریک کے ہیڈ کوارٹر پر ڈرون نے بمباری کی جس سے اس جگہ کو بڑا نقصان پہنچا۔

ہلال احمر سوسائٹی نے کہا کہ اس کے عملے نے 7 انتہائی شدید زخمیوں کا علاج کیا، بلاطا کیمپ کی عمارت میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں انہیں رفیدیہ کے سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے 5 شہریوں کی شہادت کی اعلان کیا۔

گذشتہ جمعہ کے روز مغربی کنارے کی جنین اور الخلیل گورنریوں میں اسرائیلی قابض فوج کی گولیوں سے 7 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، اسرائیلی فوج نے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا اور مسجد اقصیٰ میں نماز پر پابندیاں سخت کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے بہیمانہ قتل عام کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ جنین شہر میں 3 شہری شہید اور 15 دیگر زخمی ہوئے، جن میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اسرائیلی قابض فوج تقریباً 10 گھنٹے تک جاری رہنے والی فوجی کارروائی کے بعد شہر اور اس کے کیمپ سے پیچھے ہٹ گئی۔

آپریشن کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے 3 مقامات پر ڈرون سے بمباری کی جس کے نتیجے میں القدس بریگیڈ سے وابستہ ’’جنین بریگیڈ‘‘ کے ایک کمانڈر سمیت 3 جوان مارے گئے۔

اسرائیلی قابض فوج نے ابن سینا ہسپتال کو گھیرے میں لے کر7 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، لاؤڈ سپیکر کے ذریعے ہسپتال کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا، متعدد طبی عملے کو ہسپتال چھوڑنے پر مجبور کیا، انہیں فیلڈ انسپکشن اور تفتیش کا نشانہ بنایا اور ان میں سے متعدد کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button