اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا،آرمی چیف کی علماء کے وفد سے گفتگو

مسئلہ فلسطین پہ ہمارا موقف وہی ہے جو قائد اعظم کا ہے

 شیعت نیوز: آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر سے تمام مسالک کے جید علمائے کرام نے ملاقات کی۔

فورم نے غزہ میں جاری جنگ اور غزہ کے نہتے فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھی غم و غصے کا اظہار کیا اور انہیں انسانیت کے خلاف جرائم قرار دیا۔

آرمی چیف سے ملاقات میں شامل امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ

آرمی چیف جنرل حافظ عاصم منیر کا مسئلہ فلسطین پہ کہنا تھا کہ غزہ میں بربریت پہ دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔

مسئلہ فلسطین پہ ہمارا موقف وہی ہے جو قائد اعظم کا ہے۔

قائد اعظم نے اسرائیل کو مغربی دنیا کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا ہم بھی یہی سمجھتے ہیں۔

آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

اگرچہ عرب ممالک اسرائیل کو ماننے جارہے ہیں لیکن کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان نے بھی فلسطینیوں کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

۔سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پاکستان نے بھی فلسطینیوں کی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ہم اب تک غزہ کے لئے دو امدادی جہاز بھیج چکےہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button