خداخیر کرے! نگراں حکومت نے تعلیمی ادارے، سلیبس اور دینی مراکز سب امریکہ کی منشاء پر چلانے کا تہیہ کرلیا

17 نومبر, 2023 10:59

شیعیت نیوز: خدا خیر کرے،پاکستان کے دفاعی کے بعد دینی وتعلیمی معاملات میں بھی امریکی براہ راست مداخلت شروع ، موجودہ نگران حکومت نے امریکی و اسرائیل نوازی میں سابقہ تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے، امریکی سفیر کو پورے ملک میں دھندنانے کا فری ہینڈ دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ساتھ ملتان میں دربارِ حضرت شمس تبریز اور بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر ڈونلڈ بلوم کو دربارِ حضرت شاہ شمس تبریز پر جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی گئی۔

ڈونلڈ بلوم نے قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کے ہمراہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے ملاقات کی۔

امریکی سفیر نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کی سینٹرل لائبریری میں قائم لنکن کارنر میں طلباء و طالبات سے ملاقات بھی کی۔

ڈونلڈ بلوم نے طلباء و طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا جنوبی پنجاب کا پہلا دورہ ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ تعلیم کے شعبے میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہے، لنکن کارنر کا منصوبہ بھی تعلیمی شعبے میں فروغ کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان حیدرکرارؑ کا احتجاج رنگ لے آیا، متنازعہ ڈرامے فرقہ عشق کی پوری ٹیم کےخلاف ایف آئی آر درج

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی قونصل جنرل لاہور جنوبی پنجاب میں کلچر اور تعلیم و تجارت میں فروغ کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ پہلے ہماری داخلی خودمختاری ، دفاع ، خارجہ و دیگر امور پر تو امریکی تسلط تھا ہی ، امریکی سفیر اور قونصلیٹ جنرل دن رات ہمارے ممبران اسمبلی اور سیاسی قائدین کے گھروں کے چکر لگا کر سیاسی بحرانوں میں اضافے کا باعث تو بن ہی رہے تھے۔

امریکی سفیر کبھی پاک چین دوستی کی عظیم یادگار گوادر بندر گاہ پہنچ کر سی پیک کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے تھے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ موجود نگران حکومت کی ایماء پر دینی وتعلیمی امور بھی امریکی سرپرستی میں دیئے جارہے ہیں ، یہ استعارہ ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے، ہمارا اسلیبس اور ہمارے دینی مراکز سب امریکہ کی منشاء سے چلیں گے۔

3:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top