اہم ترین خبریںپاکستان

شیعیان حیدرکرارؑ کا احتجاج رنگ لے آیا، متنازعہ ڈرامے فرقہ عشق کی پوری ٹیم کےخلاف ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ 8نومبر کو ایڈوکیٹ خاور عباس نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی کہ اس متنازعہ ڈرامے پر پابندی عائد کی جائے اور اس کی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

شیعیت نیوز: شیعیان حیدر کرارؑ کا احتجاج رنگ لے آیا، توہین مکتب تشیع و عزاداری پر مبنی متنازعہ ڈرامہ سیریل فرقہ عشق کی پوری ٹیم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،عدالتی حکم پرپروڈیوسر ، ڈائریکٹر اور کاسٹ کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق متنازعہ ڈرامہ سیریل فرقہ عشق کی پوری ٹیم پر لاہور ہائیکورٹ کے ایڈوکیٹ خاور عباس کی مدعیت میں تھانہ سول لائن لاہور میں مقدمہ کردیا گیا ہے ۔

ایف آئی آرمیں ای میکس پروڈکشن ، ڈرامہ رائٹرخرم عباس، ڈائریکٹر حسن طلعت ، پروڈیوسرفرحان گوہر،اداکارہ حبابخاری،ثناءفخری، ارسلان نصیر ، اکبر اسلم کے نام شامل ہیں۔

ایڈوکیٹ خاور عباس کی تحریری درخواست پر ایف آئی آر توہین مذہب کی دفعہ A-298 کے تحت درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق شہنشاہ ایران محمد رضا پہلوی کا خاندان بھی اسرائیل کی حمایت پر سڑکوں پر نکل آیا

ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ، ڈرامے میں حضرت عباسؑ کے علم اور سبیل امام حسینؑ و ماتمی جلوس کے دوران (لو اسٹوری و ڈیٹنگ) کی شوٹنگ توہین مقدسات آل محمد ہے، جسکی وجہ سے ملک میں فرقہ واریت پھیلے گی ۔

واضح رہے کہ 8نومبر کو ایڈوکیٹ خاور عباس نے لاہور ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی تھی کہ اس متنازعہ ڈرامے پر پابندی عائد کی جائے اور اس کی ٹیم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

معزز عدالت نے پروڈیوسر اور ایکٹرز پر اندراج مقدمہ کا حکم جاری کیا تھا،پٹشن زیر دفعہ 22 اے ممتاز وکیل میاں خاور وکیل نے دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ یہ متنازعہ ڈرامہ فرقہ عشق ایک ویب سیریز تھا جس کا صرف پرومو جاری کیا گیا تھا ، اس پرومو میں جس طرح مکتب تشیع کے مقدسات کی توہین کی تھی وہ کسی صورت بھی قابل برداشت نہیں تھی، قانون نافذ کرنے  والے اداروں نے بروقت  کارروائی کرکے ملک کو ایک نئے فرقہ وارانہ تصادم سے بچا لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button