یمن

یمن : صوبہ ذمار میں 10 ہزار نوجوان طوفان الاقصی کے لئے تیار

شیعیت نیوز: گزشتہ روز یمنی ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ کہ صوبہ ذمار میں 10 ہزاروں رضاکاروں کی تربیت اپنے اختتام کو پہنچی۔

یمن کے ایک صوبے میں طوفان الاقصی آپریشن  کے عنوان سے 10 ہزار رضاکاروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔

یمن کے صوبہ ذمار کی جنرل رضاکار فورسز کے دس ہزار افراد نے طوفان الاقصیٰ آپریشن عنوان سے ٹریننگ مکمل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی غزہ کے مختلف علاقوں پر جارحانہ کارروائی ، درجنوں شہید اور زخمی

یمنی ذرائع نے جمعے کے روز بتایا کہ صوبہ ذمار میں دس ہزار رضاکاروں کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔ یہ ٹریننگ طوفان الاقصیٰ آپریشن کے عنوان سے کی گئی۔

یاد رہے کہ آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز سے یمن کی قومی نجات حکومت نے فلسطینی مقاومتی تحریک حماس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

المسیرہ نیوز چینل نے اس حوالے سے متعدد تصاویر جاری کی ہیں۔

یمن کی نیشنل سالویشن حکومت نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے آغاز سے ہی فلسطین کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یمنی فورسز نے متعدد بار میزائلوں اور ڈرونز سے مقبوضہ فلسطین کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شیعیان حیدرکرارؑ کا احتجاج رنگ لے آیا، متنازعہ ڈرامے فرقہ عشق کی پوری ٹیم کےخلاف ایف آئی آر درج

جب کہ انصار الله کے سربراہ سید عبدالمالک الحوثی اپنی تقریروں میں کئی دفعہ فلسطین کی مظلوم عوام کو حمایت کا یقین دلا چکے ہیں۔

اپنے آخری خطاب میں اُنہوں نے کہا کہ کوئی کسی شک و شبہ میں نہ رہے کہ ہم مستقبل میں اپنی سمندری حدود میں صیہونی بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button