مقبوضہ فلسطین

امریکہ جھوٹ بولنے میں ماہر اور غزہ میں قتل عام کا ذمہ دار ہے، حماس

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے الشفا میڈیکل کمپلیکس کے بارے میں اسرائیلی فوج کے جھوٹے بیانیے کو اپنانے کے لیے واشنگٹن کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ امریکہ خود بھی جھوٹا ہے اور جھوٹ بولنے میں ماہر ہے اور وہ جھوٹ کا ساتھ دے کر غزہ کی پٹی میں قتل عام کا ذمہ دار ہے۔

حماس نے کہا کہ غزہ میں الشفاء ہسپتال کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے اسرائیلی فوج کے دعوے کو اپنا کر امریکہ نے نہتے شہریوں کےقتل عام میں اسرائیلی فوج کی مدد کی ہے۔

حماس نے جمعرات کی شام ایک بیان میں کہا کہ پینٹاگان کا یہ دعویٰ کہ حماس نے الشفاء ہسپتال کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا سراسر جھوٹ ہے۔ امریکہ اس کے استعمال کا صحیح مقام یا وقت نہیں جانتے۔ پھر امریکی محکمہ خارجہ کا یہ دعویٰ کہ حماس نے ہسپتالوں اور اسکولوں کو فوجی مقاصد کےلیے استعمال کیا۔ یہ سب ایک صریح جھوٹی داستان کی تکرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اور امریکہ جان لیں حماس طویل جنگ کے لیے تیار ہے، اسماعیل ہنیہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے کمزور اور مضحکہ خیز ڈراموں نے رنتیسی اور الشفا ہسپتال پر دھاوا بول کر مریضوں اور طبی عملے کو خطرے میں ڈال کر خود ہی یہ ثابت کردیا کہ وہ غزہ میں نہتے شہریوں کے قتل عام کے لیے جھوٹے دعوےکررہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ جھوٹ بولنے پر اصرار اور الشفا ہسپتال کی انتظامیہ کی کال کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیل نے ثابت کیا کہ وہ قتل عام میں ملوث ہے۔

حماس نے بار ہا اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں ہسپتالوں کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے اسرائیلی دعووں کی تصدیق کو روک کر صہیونی فوج یہ ثابت کررہی ہے کہ وہ ایک سوچے سمجھے منصو بے کے تحت غزہ کی پٹی میں جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی مقاصد کے لیے ہسپتالوں اور اسکولوں کو حماس نہیں بلکہ اسرائیلی فوج استعمال کررہی ہے جس نے ہسپتالوں کے مریضوں اور بیماروں کو بھی گولیاں مار کر شہید اور دسیوں کو گرفتار کیا ہے۔

حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ کو یاد دلایا کہ صیہونی دشمن نے زیادہ تر ہسپتالوں پر بمباری کی، بجلی، ایندھن اور ادویات تک بند کیں جس کی وجہ سے 35 میں سے 26 ہسپتال غیر فعاول ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے 255 اسکولوں کو بھی بمباری سے نشانہ بنایا جن میں UNRWA کے اسکول بھی شامل ہیں جو بے گھر لوگوں کے آباد تھے۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ جھوٹ بولنے اور صیہونی دشمن کو مزید جرائم اور قتل عام کرنے کے لیے گرین سگنل دینے کا عمل امریکہ کو سیاسی اور قانونی طور پر ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button