اہم ترین خبریںپاکستان

فلسطینی اور پاراچناری مسلمانوں کی حمایت کےجرم میں شیعیت نیوز کا فیس بک پیج ایک بار پھر بلاک

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ شیعیت نیوز کا آفیشل فیس بک پیج فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بلاک کیا گیا ہو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شیعیت نیوز کے آفیشل پیجز کو بلاک کیا جاتا رہا ہے

شیعیت نیوز: نہتے ، مظلوم اور بے گناہ فلسطینی مسلمانوں اور پاراچنار ی شیعہ پاکستانیوں کے حق میں آواز بلند کرنے او ر ان کی حمایت کے جرم میں ایک بار پھر شیعیت نیوز کا آفیشل فیس بک پیچ بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیعیت نیوز کے آفیشل فیس بک پیج کو ایک بار پھر مظلومین جہاں خصوصاً اسرائیل کے بدترین مظالم کے شکار فلسطینی مسلمانوں اور پاراچنار میں تکفیری دہشت گردوں اور پاکستانی ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے مظالم کے شکارشیعیان حیدر کرارؑ کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں بلاک کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکیوں کے دسترخوان پر پڑی صہیونیوں کی جھوٹی ہڈیاں چوسنےوالی انیلا علی پاکستانیوں کی ترجمان نہیں

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ شیعیت نیوز کا آفیشل فیس بک پیج فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بلاک کیا گیا ہو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ شیعیت نیوز کے آفیشل پیجز کو بلاک کیا جاتا رہا ہے، جن سے لاکھوں صارفین استفادہ کرتے تھے اور دنیا بھر کے مظلوموں کی خبروں سے آگاہ رہتے تھے۔

ادارہ شیعیت نیوز فیس بک انتظامیہ کےاس متعصبانہ اقدام کی ایک بار پھر مذمت کرتا ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ مولا امیر المومنینؑ کی وصیت پر عمل کرتے ہوئے کسی بھی صورت مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت سے دستبردار ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button