دنیا

آئرلینڈ اور فلپائن، پارلیمنٹ اور امریکی سفارت خانے کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ

شیعیت نیوز: آئرلینڈ کے شہریوں نے ڈبلن میں احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوکر صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہزاروں آئرش شہریوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے جمع ہوکر فلسطین میں جاری صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں ملکی پارلیمنٹ کے سامنے صہیونی حکومت کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔

مظاہرین غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد پہنچانے اور صہیونی سفیر کو ملک سے فوری طور پر بے دخل کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

فلسطین کے پرچم ہاتھوں میں لئے ہوئے مظاہرین صہیونی حکومت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کررہے تھے۔ حکمران پارٹی شین فین اور دیگر سیاسی جماعتوں کے بعض رہنما بھی مظاہرے میں شریک تھے۔

سوشل ڈیموکریٹوں کی جانب سے ہونے والے اس مظاہرے میں صہیونی حکومت کے خلاف اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کرنے کی اپیل کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : تل ابیب کا سفید جھوٹ پکڑا گیا/ الشفا ہسپتال سے کوئی اسلحہ نہیں ملا، صیہونی میڈیا کا اعتراف

دوسری جانب غزہ میں صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ہزاروں فلپائنی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے منیلا میں امریکی سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

فلپائن کے مقامی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے فلسطین کے عوام کے حق میں مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینوں کی نسل کشی اور قتل عام کے خلاف لوگوں نے امریکی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے امریکہ کی جانب سے صہیونی حکومت کی جارحیت کی حمایت پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button