مشرق وسطی

غزہ کے خلاف جرائم میں صیہونی حکومت تمام ریڈ لائنیں عبور کرچکی ہے، فیصل المقداد

شیعیت نیوز: شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ نسل پرست صیہونی حکومت غزہ کے خلاف اپنی جرائم جاری رکھتے ہوئے تمام ریڈ لائنیں عبور کر چکی ہے اور اس نے تمام بین الاقوامی اور معاہدوں اور انسان دوستانہ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ وہ گروہ جو انسانی حقوق کا دم بھرتا ہے اور یہ دعویٰ کرتا ہے کہ دنیا بین الاقوامی قانون پر قائم ہے، وہ ہر بہانے اور انتہائی بے شرمی کے ساتھ غاصب اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی مزاحمت کی امریکی صیہونی اہداف کے خلاف ایک نئے میزائل کی نقاب کشائی

شام کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا کے وہ لوگ جو فلسطینی عوام کی ان کی سرزمین پر واپسی اور ان کی سرزمین میں ایک آزاد ریاست کے قیام کے حق کی حمایت کر رہے ہيں یا وہ لوگ جو حال ہی میں غزہ کے خلاف اسرائیل کے جرائم کی شدت سے بیدار ہوئے ہیں، وہ ہرگز امریکہ اور مغرب کی طرف سے مزید جھوٹ اور فریب کی باتیں قبول نہیں کریں گے۔

فیصل مقداد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آج دنیا یورپ کی سامراجی تاریخ، اور امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی مجرمانہ حمایت کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں کہ جب اسرائیل نے جان بوجھ کر اور مغرب کی حمایت سے تقریباً بارہ ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا ہے کہ جن میں سے نصف سے زیادہ بچے ہیں، تو اب عالمی سطح پر ضمیر کو بیدار ہو جانا چاہئے۔

واضح رہے کہ غزہ حکومت کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اسرائیل نے تمام ریڈ لائنیں عبور کرتے ہوئے غزہ پٹی کے مختلف علاقوں پر صیہونی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 11,240 ہو گئی ہے جن میں 4,630 بچے اور 3,130 خواتین شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button