عراق

عراقی مزاحمت کی امریکی صیہونی اہداف کے خلاف ایک نئے میزائل کی نقاب کشائی

 شیعیت نیوز: عراقی مزاحمت نے غزہ پر اسرائیلی رجیم کے جرائم کے جواب میں امریکی فوجی اڈوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کے علاوہ اپنے حملوں کے ایک حصے کے طور پر "صارم” اسمارٹ میزائل کی رونمائی کی۔

مزاحمتی گروہوں نے کل اعلان کیا تھا کہ انہوں نے پہلی بار "صارم” سمارٹ شارٹ رینج میزائل کا استعمال کیا ہے۔ تاہم اس میزائل کی خصوصیات کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی لیکن اس میزائل کی نقاب کشائی کو صیہونی رجیم کی طرف سے امریکی زیر انتظام غزہ کے خلاف کیے جانے والے جرائم کے ردعمل کا حصہ قرار دیا۔

مزاحمتی گروہوں نے شام میں العمر آئل فیلڈ میں امریکی اڈے کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا اور جس سے امریکہ کو براہ راست جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

المیادین چینل نے کل اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں واقع دیر الزور میں العمر نامی امریکی اڈے کے اندر دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جو کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس بیس پر ہونے والا پانچواں حملہ تھا۔

ان ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ دھماکے اس بیس پر 6 میزائل داغے جانے سے ہوئے تاہم جانی نقصان کی تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: موساد کی خاتون جاسوس الیزبتھ تسورکوف کا شیعوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے کا اعتراف

آج صبح مزاحمتی گروہوں نے الخضراء گاؤں میں امریکی اڈے کو اپنے ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا۔ گزشتہ رات اسی طرح کے حملے حسکہ کے نواحی علاقے میں واقع امریکی فوجی بیس "خراب الجیر” کے ہوائی اڈے پر کیے گئے۔

حالیہ ہفتوں میں عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔ سید الشہداء بریگیڈز کے سیکرٹری جنرل ابو آلاء الولی نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم بند ہونے کے بعد ہی مزاحمتی کارروائی روک دی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button