پاکستان

علامہ سید ساجد علی نقوی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال

محترم لیاقت بلوچ نے قائد محترم کی امن و امان، بھائی چارے اور اتحاد و وحدت کیلئے انجام دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

شیعیت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی سے جماعت اسلامی کے نائب امیر و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی اپنے گھناؤنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش، اعترافی پوسٹ غائب ہوگئی

محترم لیاقت بلوچ نے قائد محترم کی امن و امان، بھائی چارے اور اتحاد و وحدت کیلئے انجام دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مزید برآں ملی یکجہتی کونسل اور خاص طور پر فلسطین کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران مختلف قومی و سیاسی امور زیر بحث آئے، دونوں رہنماؤں نے اتحاد کی فضا کو بحال کرنے کو وقت کی اہم ضرورت بھی قرار دیا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button