دنیا

غزہ میں صہیونی جارحیت، جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی یاد میں اقوام متحدہ کا پرچم سرنگوں

شیعیت نیوز: نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفاتر پر ادارے کا پرچم صہیونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی یاد میں سرنگوں رہے گا۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے متعدد امدادی کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پورے ایشیا میں عالمی ادارے کے دفاتر پر نصب پرچم سرنگون کئے جائیں گے۔ دفاتر کے اہلکاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ غزہ میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت ، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی

سفید اور نیلے رنگ پر مشتمل اقوام متحدہ کا پرچم مختلف ممالک میں سرنگوں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بینکاک، ٹوکیو اور بیجنگ میں مقامی وقت کے مطابق صبح 9:30 منٹ پر غزہ میں امداد رسانی کے دوران صہیونی حکومت کی وحشی گری کے نتیجے میں جاں بحق یا زخمی ہونے والے کارکنوں کی یاد میں پرچموں کو سرنگوں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک غزہ کے نہتے عوام کے خلاف صہیونی حکومت کے جارحانہ حملوں کے نتیجے میں عالمی ادارے کے 101 کارکن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

گوتریش نے مزید کہا تھا کہ حماس کے صہیونی حکومت پر حملے جواز نہیں بنتے کہ اسرائیل غزہ میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنائے۔

انہوں نے غزہ کے متاثرین کے لئے امداد کی کمی کو شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا دائرہ لبنان تک پھیلنے کا خدشہ ہے جو کہ نہایت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button