اہم ترین خبریںعراق

اللہ کی مددونصرت اور خونِ شہداء کی برکت سے فلسطینی مجاہدین کو یقینی فتح نصیب ہوگی،آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی

خدا کی نصرت کرے گا خدا اس کی نصرت کرے گا اور خدا کے ارادے اور شہداء کے خون کی برکت سے عنقریب فلسطینی مجاہدین کو ایک یقینی فتح نصیب ہوگی۔

شیعیت نیوز: عراق کے مقدس شہر کربلا معلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل میں عراقی شہدائے مقاومت کے اہل خانہ کے اعزاز میں پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں عراق میں رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے نمائندہ سیدآیت اللہ مجتبیٰ حسینی، اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور ثقافتی مشیر، کربلائے معلی کے گورنر، کربلا کی عوامی تحریک کے کمانڈر، اراکین پارلیمنٹ، عتبات عالیہ کے نمائندے اور عراقی حکام اور بزرگ شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے قرآن مجید کی دو آیات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ أُذِنَ لِلَّذِینَ یُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَیٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِیرٌ» و «ٱلَّذِینَ أُخْرِجُواْ مِن دِیَٰرِهِم بِغَیْرِ حَقٍّ إِلَّآ أَن یَقُولُواْ رَبُّنَا ٱللَّهُ، قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کے ارشاد کے مطابق جنگ اصل نہیں ہے، بلکہ صلح اصل ہے، اسی لیے جنگ کا حق صرف مظلوموں کو ہے، یہ آیتیں اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ مظلوم وہ ہے جسے اس کی ہی سرزمین سے نکال دیا جائے اور اس کا جرم صرف یہ ہو کہ اس نے خدا کو حاکم منتخب کیا ہے اور ظلم کو برداشت نہیں کیا اور اگر مجاہدین نہ ہوتے تو روئے زمین پر کوئی خدا کی عبادت گاہ باقی نہ رہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقیناً آیہ کریمہ کے مطابق اس زمانے میں مظلوم کے مصداق اتم فلسطینی عوام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بےغیرتی کی انتہا، کراچی کی ٹاپ ریٹڈ یونیورسٹی میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے امداد جمع کرنا جرم بن گیا

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے آیت وَلَیَنصُرَنَّ ٱللَّهُ مَن یَنصُرُهُ إِنَّ ٱللَّهَ لَقَوِیٌّ عَزِیزٌ، کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ خدا کی نصرت کرے گا خدا اس کی نصرت کرے گا اور خدا کے ارادے اور شہداء کے خون کی برکت سے عنقریب فلسطینی مجاہدین کو ایک یقینی فتح نصیب ہوگی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button