اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مسئلہ فلسطین پہ پاکستان کا موقف مخمصہ کا شکار۔ ایک ریاستی حل کا بیان واپس لے لیا

 شیعیت نیوز: ایوان صدر کی جانب سے گزشتہ روز پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کا ’ایک ریاستی حل‘ تجویز کیا گیا لیکن چند گھنٹوں بعد اچانک یہ ریمارکس واپس لے لیے گئے۔

 ایوان صدر نے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے منسوب ایک بیان جاری کیا تھا

جس کے مطابق انہوں نے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تنازع کا ’ایک ریاستی حل‘ تجویز کیا تھا۔

پہلے جاری کی گئی پریس ریلیز میں ڈاکٹر عارف علوی سے منسوب بیان میں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے فلسطینی صدر سے کہا کہ اگر 2 ریاستی حل اسرائیل کے لیے قابل قبول نہیں ہے

تو ایک ریاستی حل ہی واحد راستہ ہے جہاں یہودی، مسلمان اور عیسائیوں کی اچھی خاصی تعداد مساوی سیاسی حقوق کے ساتھ رہ سکتی ہے۔

تقریباً تمام نیوز ٹی وی چینلز نے صدر کا یہ بیان چلایا جسے پاکستان کے سرکاری خبررساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ نے بھی جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:https://shiite.news/ur/?p=654244

دریں اثنا دفتر خارجہ کے ایک سینیئر عہدیدار سے جب تبصرہ کے لیے رابطہ کیا گیا

تو انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیل-فلسطین تنازع کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے غیر متزلزل عزم رکھتا ہے،

جس کی بنیاد دو ریاستی حل پر ہے، جس کے نتیجے میں ایک خودمختار اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے گا،

جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہوگا اور 1967 سے پہلے والی سرحدیں ہوں گی، اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے منظور کی گئی متعدد قراردادوں میں یہی درج ہے۔

دفتر خارجہ کے عہدیدار نے کہا کہ اسی مؤقف کا اعادہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ روز ریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button