اہم ترین خبریںمشرق وسطی
صیہونی حکومت حماس کو ختم کرنے کے دعویٰ سے پیچھے ہٹ گئی ،سید عزیز کا کہا درست ثابت ہوا

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے متعدد بار اس مکروہ عزم کو دہراتے ہوئے کہا تھا ہم حماس کو ختم کردیں گے
سید عزیز حسن نصر اللہ نے اپنے تاریخی خطاب میں فرمایا تھا یہ حماس کو ختم نہیں کرسکتے 2006میں بھی یہ حزب اللہ کو ختم کرنے کےدعوے کرتے تھے یہ آسان نہیں ہے ۔
سید عزیز کےخطاب کے بعد
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لپیڈ نے کہا ہے کہ حماس کو ختم کرنا بہت مشکل ہے۔
ایک انٹرویو میں کہا کہ دو ریاستی حل کا مسئلہ بہت پیچیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ "ہم مغربی کنارے میں کسی بے گناہ کو نقصان پہنچانا قبول نہیں کرتے
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل نے اس حملے کا جواب غزہ کی پٹی میں شدید بمباری اور زمینی کارروائیوں سے دیا ہے جس میں اب تک تقریباً 11,000 فلسطینی شہید اور 26,000 زخمی ہوئے۔