مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات ،جواں سال بیٹے کے انتقال پر تعزیت

09 نومبر, 2023 15:21

 شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے تلمبہ میں مولانا طارق جمیل سے ملاقات کی اور جواں سال بیٹے کے سانحہ ارتحال پہ اظہار تعزیت کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر علامہ سید اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے مولانا طارق جمیل سے جواں سال بیٹے کی وفات پر  گہرے رنج اور غم کا اظہار کیا۔

   اس موقع پر مرحوم کے بھائی علامہ یوسف جمیل بھی موجود تھے۔

مولانا طارق جمیل کے بیٹے  عاصم جمیل کا انتقال  ایک ہفتہ قبل ہوا تھا  جسے مولانا نے بڑا حادثہ قرار دیا تھا۔نماز جنازہ میں ملک بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

مولانا طارق جمیل سے اظہار تعزیت کیلئے  ملک بھر سے جید علمائے کرام ،سیاسی اور مذہبی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

5:57 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top