اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

اسرائیل غیرملکیوں کی رہائی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے، القسام بریگیڈز

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کو کہا ہے کہ ان کی جماعت کئی روز قبل غزہ میں غیرملکیوں شہریت والے 12 قیدیوں کو رہا کرنے والی تھی لیکن اسرائیل نے اس میں رکاوٹ ڈالی۔

ابو عبیدہ نے تصدیق کی کہ القسام بریگیڈز اب بھی ان قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے، لیکن میدانی صورت حال اور اسرائیلی حملہ ’’ان کی جانوں کے لیے خطرہ ہے جو اس کام میں رکاوٹ ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں : ہزارہ برادری کو مہاجرین کی فہرست میں ڈالنا قومی ،لسانی اور مسلکی تعصب کو ہوا دینا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں لڑائی میں "چھوٹی ٹیکٹیکل جنگ بندی” پر غور کرے گا تاکہ انسانی امداد کے داخلے میں آسانی ہو یا حماس کے زیر حراست لوگوں کو باہر جانے کی اجازت دی جا سکے لیکن انہوں نے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود جنگ بندی کو مسترد کردی۔

اسرائیل ایک ماہ قبل جنوبی اسرائیل میں حماس کی جانب سے شروع کیے گئے اچانک آپریشن کے بعد سے غزہ کی پٹی پر بمباری کر رہا ہے۔ حماس نے اس کارروائی میں اسرائیلی فوجیوں اور غیرملکیوں سمیت 240 افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔

اسرائیل نے بمباری روکنے کے بڑھتے مطالبات مسترد کر دیے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کو پہلے رہا کیا جانا چاہیے، جب کہ حماس کا کہنا ہے کہ وہ انھیں رہا نہیں کرے گی اور نہ ہی غزہ پر حملے کے دوران لڑائی روکے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button