فیصل آباد : امت واحدہ کے زیراہتمام قومی فلسطین کانفرنس /علامہ امین شہیدی کا خصوصی خطاب
شیعیت نیوز: فیصل آباد میں امت واحدہ پاکستان کے زیر اہتمام ”قومی فلسطین کانفرنس” کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس کی صدارت سربراہ امت واحدہ پاکستان علامہ امین شہیدی نے کی
اس موقع پر امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہمیں پہلے فلسطین کے مسئلے کا مرکز سمجھنے کی ضرورت ہے فلسطین ہم سے 4 ہزار کلومیٹر دور ہے ہم سے سوال کیا جا رہا ہے کی حماس کو کیا پڑی تھی اسرائیل پر حملہ کرنے کی
کچھ عناصر جہاد کو عجیب رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں امریکا، یورپ، برطانیہ مل کر یہودیوں کو فلسطین میں اکٹھا کیا فلسطین کا مسئلہ اس وقت ایک انسانی مسئلہ ہے
فلسطینیوں کو گھر سے بے گھر کیا گیا جو انسانی حقوق کا دم بھرتے تھکتے نہیں وہ در اصل مجرم ہیں
جب تک اس سر زمین یہودی موجود ہیں، امن قائم نہیں ہوگا امریکا نے تمام عرب میں ممالک میں اپنے اڈے قائم کیے رکھے ہیں
صرف بحرین میں ساڑھے 27 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جب سلطنت عثمانیہ کا وجود تھا تب تمام یہودو نصاری پر مسلمانوں کا خوف طاری تھا
عرب لیگ مل کر بھی اسرائیل کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولتی
عرب حکمرانوں کو اپنے اقتدار کی لالچ ہے
ان کو ڈر ہے اسرائیل کے خلاف جائیں گے تو امریکا ان کی حکومتوں کا تختہ الٹ دے گا
فلسطینیوں کا ہمارے ساتھ ایمان کا رشتہ ہے
جو مسلمان حکمرانوں کا کردار اس وقت ہے وہ قابل افسوس ہے آج مسلمان حکمران در اصل یہودیوں کی مدد کر رہے ہیں
ہمارے حکمران صرف مذمتی بیانات جاری کر رہے ہیں عربوں کا عمل انتہائی تشویشناک ہے
مسلمان حکمرانوں کے مفادات ان کی ترجیحات میں شامل ہیں ترکیہ نے دوران جنگ اسرائیل سے 20 ارب ڈالر کی تجارت کی
اور ہم ترکیہ کے ڈرامے دکھا رہے ہیں، انہیں مفت کا ہیرو بنا رہے ہیں میڈیا ہیروز کو زیرو اور زیرو کو ہیرو بنا کر دکھا رہا ہے
حماس دہشت گرد ہے اس بات کا پرچار کس میڈیا نے کیا امریکا، برطانیہ، فرانس نے اسرائیل کی جنگ کو اپنی جنگ کہا دوسری طرف عرب ممالک سپلائی تک پہنچانے نہیں دے رہے ہم کیسے کہیں کہ ہمارے حکمرانوں کا کردار بہت عمدہ ہے
کوآرڈینیٹر پیر محمد خرم سیفی، کوآرڈینیٹر رانا محمد اسلم، کوآرڈینیٹر سید حسنین شیرازی، کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالحفیظ، کوآرڈینیٹر میاں کاشف محمود نے کانفرنس کی میزبانی کی
پیر غلام رسول اویسی، سربراہ ادارہ نور الاسلام پیر مقصود احمد مدنی، علامہ محمد ریاض کھرل، چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس صداقت حسین لودھی، علامہ غلام اکبر ساقی،
مرکزی رہنما متحدہ جمیعت اہلحدیث علامہ سکندر حیات ذکی، ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر محبوب الزماں بٹ، رہنما بین المذاہب امن کمیٹی، پیر عبدالرحمن، رہنما مجلس وحدت المسلمین ڈاکٹر افتخار حسین نقوی، وائس چیئرمین بین المذاہب امن فورم قاری تنویر طاہر راٹھور اور دیگر نے کانفرنس میں شرکت کی۔







