لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید ہوگئے
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق وادی تیراہ خیبر میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید ہوگئے۔
شہید کی نمازجنازہ میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ،
اعلی فوجی و سول افسران،سپاہیوں،شہریوں اور شہید کے رشتہ داروں نے بھی شرکت کی۔
لیفٹیننٹ کرنل حسن کا تعلق ایک فوجی گھرانے سے ہے۔
برگیڈئیر غلام حیدر مرحوم کے بیٹے اور میجر جنرل عرفان ملک کے بھتیجے ہیں۔
لیفٹیننٹ کرنل حسن کی پیدائش تا شہادت تک زندگی کا ہر لمحہ فوجی نگہداشت میں گزرا ۔







