حکمت اللہ شاہ نامی شرپسند کی شیعہ مکتب فکر کے خلاف سر عام شرانگیزی اور گالم گلوچ، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش
شیعیت نیوز: ناصبی تکفیری عناصرحب سٹی کا امن تباہ کرنے کے درپہ،سرعام شیعہ مکتب فکر کے خلاف شرانگیزی اور گالیاں ، قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ۔مقامی شیعہ رہنماؤں کا حکام بالا سے شرپسند حکمت اللہ شاہ کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق حب میں گذشتہ روزحکمت اللہ شاہ نامی ایک شرپسند نے سنی تحریک کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی گئی ریلی میں سر عام لاؤڈاسپیکر پر اھل تشیع کے خلاف انتہائی شرانگیزی پر مبنی تقریر کی اور گالیاں دی ہیں۔
حکمت اللہ شاہ کی اس شرانگیزی کی ویڈیو موجود ہے اور اس وجہ سے ملتِ تشیع میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، مقامی شیعہ رہنماؤں کی جانب سے شرپسند شخص حکمت اللہ شاہ کے خلافت توہین مذہب کے جرم میں Fir درج کرنے کے لیے ssp حب سے ملاقات کی اور درخواست بھی دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہزارہ برادری کو مہاجرین کی فہرست میں ڈالنا قومی ،لسانی اور مسلکی تعصب کو ہوا دینا ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
ایم ڈبلیوایم ضلع حب کے صدر اور مرکزی امام بارگاہ حسینی اورمسجد علی ابن ابی طالب ؑ کے منتظم اعلیٰ سید قربان علی شاہ نے شیعیت نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گر کل ملزم کو گرفتار نہ کیا گیا تو ضلعی کابینہ کے ساتھ پریس کانفرنس کر کے آگے کا لائحہ عمل دیں گے، ہمارا ہمیشہ سےانتظامیہ کے ساتھ امن وامان کے قیام کیلئے اچھا تعاون رہا ہے اورہم نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے اب بھی درخواست ہے کہ قانون اپنی رٹ قائم کرے اور اس طرح کے شر پسند عناصر کے خلاف کاروائی کرے جو کہ ہاتھ میں اسلحہ لیکر ایک مسلمہ اسلامی مسلک کے خلاف گالم گلوچ کررہا ہےاور ریاستی رٹ کو چیلنج کررہا ہے۔







