دنیا

امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کیوں نہیں کر رہا، اہم وجہ سامنے آ گئی

شیعیت نیوز: امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے کی اہم وجہ سامنے آ گئی ہے۔ دوسری طرف غزہ میں بچوں کی انتہائی ابتر صورت حال کی بابت ڈبلیو ایف پی نے خبردار کیا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان پٹ رائڈر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم ایسی جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتے ہیں جس سے حماس کو مزید تیاری کا وقت مل جائے۔ اس اقدام سے اسرائیلی شہریوں اور دوسروں کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان کے نئے سربراہ مائیک جانسن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی ضرورت نہیں ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے اور امریکہ کی طرف سے اس کی حمایت ایسی حالت میں جاری ہے کہ ہفتے کے روز ایک طرف تو غزہ پر مسلسل بمباری ہو رہی تھی اور برلن، پیرس، میلان اور کوپن ہیگن نیز امریکی شہروں سمیت یورپ کے بہت سے شہروں میں لوگ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت غیر مساوی جنگ بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی فورسز کو غیر ملکی جنگجووں کی خدمات حاصل ہیں، اسپین ذرائع ابلاغ

دوسری جانب ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر نے غزہ میں بچوں کی ابتر صورت حال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر سنڈی مک کین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں باپ یہ نہیں جانتے کہ وہ آج وہ اپنے بچوں کو کھانا کھلا پائيں گے یا کل تک وہ زندہ رہیں گے۔ مک کین نے کہا کہ ہم غزہ کے لئے وسیع پیمانے پر فوری انسانی امداد کی اپیل کرتے ہيں۔

اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں طبی مراکز پر سو سے زائد حملے ریکارڈ کیے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد تقریباً دس ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں تقریباً چار ہزار بچے اور دو ہزار پانچ سو دس خواتین ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button