مقبوضہ فلسطین

غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں: ایمبولینس،مساجد، چرچ کے بعد سکول پہ حملہ15 شہید

 شیعیت نیوز: سرائیل کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے

۔ بد ترین فوجی جارحیت  نے غزہ کو نسل کشی کا مرکز بنا دیا ہے۔

جہاں زخمیوں کو لے جارہی ایمبولینس کے بعد اب اسکول کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

  غزہ میں وزارت صحت نے ہفتے کو بتایا ہے کہ شمالی غزہ میں اسرائیل نے ایک سکول کو ’نشانہ‘ بنایا ہے جس کے نتیجے میں 15 افراد جان سے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ ’20 شہدا اور درجنوں زخمی اس وقت غزہ شہر کے الشفا سپتال لائے گئے

جب ایک سکول کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’سکول میں شمالی غزہ کے الصفتوی علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے عارضی کیمپ میں بنایا گیا تھا۔

وزارت صحت نے مزید کہا کہ ’کئی ٹینک مارٹر گولے سکول میں گرے جنہیں براہ راست نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button