سیدِ مقاومت کا تاریخی ساز خطاب، عالمی ریکارڈ قائم،سینکڑوں چیلنز نے نشریات روک کر براہ راست دکھایا
شیعیت نیوز: قائد مقاومت ،سید عزیز آقائے حسن نصر اللہ کے حالیہ جنگ کے دوران پہلا خطاب تھا
خطاب کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد نے براہ راست سنا۔
ایک رپورٹ کے مطابق5کروڑ افراد نے لائیو دیکھا جبکہ پانچ سو چینلز نے اپنی نشریات کو روک کر سید ِعزیز کے خطاب کو دکھایا
خطاب کو عام افراد ہی نہیں امریکہ اور اسرائیل کی حکومتوں کے ترجمان اور وزراء بھی براہ راست دیکھ رہے تھے
خطاب کے بعد امریکہ اور اسرائیل کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے
لبنان کے شہر بیروت سے نشرہونے والے خطاب کو دنیا بھر کی زبانوں میں ترجمہ کرکے بھی نشرکیا جارہا ہے۔
خطاب میں انہوں نے امریکی جرائم کو بے نقاب کیا اور تنبیہہ کی اگر امریکہ چاہتا ہے جنگ خطے میں نہ پھیلے تو غزہ میں بمباری بند کی جائے ،
سید مقاومت نے اسرائیلی فوج کو مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور قرار دیا ۔انہوں نے عرب حکمرانوں کے ضمیر کو بھی جھنجوڑا
سید حسن نصر اللہ نے اپنے خطاب میں فلسطینی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور جلد جیت کا جشن منانے کا اعلان بھی کیا
سید حسن نصر اللہ کا کہنا تھا کہ جلد شہدائے راہ القدس کے بارے میں تفصیلی گفتگو کروں گا۔
سید حسن نصر اللہ کے خطاب نے جہاں امت مسلمہ میں ایک نیا جوش و جزبہ پیدا کیا ہے وہیں امریکی اور اسرائیلی سامراج میں کھلبلی مچ گئی ہے۔







