مقبوضہ فلسطین

سید حسن نصراللہ کی تقریر سے صیہونی حلقوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، محمد الحاج موسی

شیعیت نیوز: فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان محمد الحاج موسی نے کہا ہے کہ صیہونیوں میں حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی جمعے کی تقریر کے نتائج سے کھلبلی مچی ہے اور ان میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

موصولہ خبروں کے مطابق تحریک جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان محمد الحاج موسی نے کہا ہے کہ ہمیں حزب اللہ پر پورا یقین ہے اور حزب اللہ کے اقدامات انتہائی مؤثر ہيں اور یہ گروہ ، صیہونی حکومت کے مقابلے میں بہت طاقتور ہے اور پوری قوت سے اس کے خلاف برسر پیکار ہے۔

یمن کے دارالحکومت صنعا میں قومی نجات حکومت کے انفارمیشن کے وزیر ضیف اللہ الشامی نے بھی اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور یورپی ملکوں کو حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی جمعے کی تقریر کا انتظار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیل کی بربریت ناقابل بیان ہے، ترکی کے صدر اردوغان کی بیان بازی

صیہونی حکومت کے چینلوں نے رپورٹ میں کہا ہے کہ حسن نصراللہ کی تقریر سے پہلے ہی پورے مغربی ایشیا کی سانسیں ان کے سینوں میں رک ہوگئی ہیں ۔

صیہونی میڈیا نے، سات اکتوبر سے طوفان الاقصی آپریشن میں ہلاک اور زخمی ہونے والے صیہونیوں کے اعداد و شمار شائع کرنے کے بعد، حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل کی تقریر کے حوالے سے اسرائیل میں پائے جانے والے خوف و ہراس کو بیان کیاہے۔

صیہونی میڈیا کے اعداد وشمار کے مطابق لبنان کی سرحد پر حزب اللہ کے ساتھ لڑائی میں ایک سو بیس صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہيں ۔ اور حزب اللہ نے ان کارروائیوں کے دوران اسرائیل کے نو ٹینک تباہ کردیئے جبکہ ایک ڈرون بھی مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ آج شام کو فلسطین کے حالات سے متعلق تقریر کرنے والے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button