اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

’فلسطین میں خون بہہ رہا ہے اور عالمِ اسلام میں ناچ گانا ہو رہا ہے‘: نجی یونیورسٹی میں پارٹی پر صارفین کی تنقید

 شیعت نیوز:پاکستان میں یونیورسٹیز تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتی نظر آتی ہیں۔

اب کی بار کامسیٹیس یونیورسٹی لاہور میوزک پارٹی کی وجہ سے خبروں میں ہے۔

اسلام آباد اپڈیٹس پیج پر کامسیٹس یونیورسٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں طلباء کو میوزک پارٹی میں انجوائے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

صارفین کی جانب سے کامسیٹس یونیورسٹی میں میوزک پارٹی کے اہتمام پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

صحافی انصار عباسی نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شرم کا مقام ہے جہاں پوری دنیا میں لوگ اسرائیل کے ہاتھوں غزہ کی نسل کشی پر رو رہے ہیں

وہاں کامسیٹس یونیورسٹی نے اپنے طلباء کو میوزک پارٹی کی اجازت دے دی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ فلسطین میں خون بہہ رہا ہے اور عالمِ اسلام میں ناچ گانا ہو رہا ہے یہ کتنے شرم کی بات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button