اسرائیل میں 13 اسلامی ممالک کے سفیرکیوں موجود ہیں؟ علامہ احمد اقبال رضوی کا سفیروں کو بلوانے کا مطالبہ

03 نومبر, 2023 10:09

مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضو ی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی یزیدیت کے خلاف چلی اور کولمبیا نے اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا

لیکن بدقسمتی سے اسلامی ممالک کے سفیر اسرائیل میں موجود ہیں

۔13 اسلامی ممالک اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلائیں تعلقات منقطع کر لیں یا کم از کم تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی دیں

یہ نہایت شرم کی بات ہے کہ اسرائیل نے اپنے جرائم سے 20 لاکھ مسلمانوں کو تباہی سے دوچار کیا

اور مسلمان سفیر ہاتھ پر ہاتھ دھرے اسرائیل میں بیٹھ کر اس تاریخی جرم کو دیکھتے رہے۔

11:47 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top